Thursday, April 18, 2024

پاکستان میں اب کام نہیں کرونگی  : فلمسٹار میرا

پاکستان میں اب کام نہیں کرونگی  : فلمسٹار میرا
May 11, 2016
کراچی(92نیوز)فلم اسٹار میرا  کا کہنا ہے کہ  بہت سے فلمسازاس سے رابطہ کررہے ہیں لیکن وہ پاکستان میں کام نہیں کریں گی ان کی نظر بین الاقوامی انڈسٹری پر ہے انہوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اورکہا کہ ان کی آنے والی فلم عمران خان کے جلسے سے اچھی ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق میرا نے کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 13 مئی کو ریلیز ہونے والی ان کی فلم ہوٹل بہت اچھی ہے اور اس کی کہانی بھی مختلف ہے ان کا کہنا تھا کہ ان کی فلم خان صاحب کے جلسوں سے زیادہ بہتر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی فلم انڈسٹری بہت بڑی ہے اور ہمیں ان سے سیکھنا  چائیے ،پاکستانی فلم انڈسٹری میں لابنگ بھی ہے اور کرداروں پر کوئی توجہ بھی نہیں دی جاتی ۔ میرا نے  یہ بھی بتا دیا کہ ان سے بہت سے فلمساز رابطہ کررہے ہیں لیکن وہ پاکستان میں کام نہیں کریں گی ، ان کی نظر بین الاقوامی انڈسٹری پر ہے۔