Thursday, May 2, 2024

پاکستان میں آٹو موبائل کمپنیوں نے لوٹ مارکا بازار گرم کردیا

پاکستان میں آٹو موبائل کمپنیوں نے لوٹ مارکا بازار گرم کردیا
March 17, 2017
  کراچی ( 92نیوز)پاکستان میں آٹوموبائل کمپنیوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کردیا ٹویوٹا کمپنی گاڑی کی جلد ڈلیوری اور پسند کے رنگ پر صارف سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے سے دو لاکھ روپے تک  اضافی بٹور رہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان آٹو موبائل انڈسٹری میں بلیک مارکیٹینگ عروج پرپہنچ گئی نئی آٹوموبائل پالیسی کی دھجیاں اڑا دیں۔ کاربنانے والی کمپنیاں صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں نئی آٹو موبائل انڈسٹری پالیسی کے تحت کار بنانے والی کمپنی صارف کو 2 ماہ میں گاڑی ڈلیور کرنے کی پابند ہے مگر گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے ۔ چیئر مین آل پاکستان موٹروہیکل ایسوسی ایشن ایچ ایم شہزاد کہتے ہیں کہ کمپنی ٹویوٹا ، ہونڈا ، ہویا سوزوکی ہر ایک کے لوکل اسمبلرز نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے اگر آپ کوئی گاڑی جلد از جلد منگوانا چاہتے ہیں یا پسند کا کلر چاہتے ہیں تواس کے لیے کار کی قیمت کے علاوہ  ایک لاکھ 80 ہزار سے  تین لاکھ روپے تک اضافی رقم ادا کرنا ہوگی ۔ گاڑیوں کی خریدوفروخت سے جڑے کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گاڑیوں کی پروڈکشن میں اضافہ ہوا ہے مگر اس کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ٹویوٹا ، ہونڈا اور سوزوکی کمپنی کو آٹوموبائل پالیسی پر عمل درآمد کا پابند بنائے ۔