Sunday, May 12, 2024

پاکستان میں آنیوالے دنوں میں مہنگائی کی شرح کم ہوگی، آئی ایم ایف

پاکستان میں آنیوالے دنوں میں مہنگائی کی شرح کم ہوگی، آئی ایم ایف
September 21, 2019
لاہور (92 نیوز) آئی ایم ایف کے وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا، پاکستان میں آنے والے دنوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی متوقع ہے ، آئی ایم ایف حکام نے ٹیکس وصولیوں میں بھی نمایاں اضافے کو سراہا۔ آئی ایم ایف حکام کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کا معاشی اصلاحاتی پروگرام ابتدائی مراحل میں ہے، اعلامیہ کچھ شعبوں میں بہتری دیکھی گئی، روپے کی قدر میں بھی اتار چڑھائو بھی کم ہو گیا۔ اعلامیہ میں ایف بی آر اصلاحات کو بھی سراہا گیا۔ آئی ایم ایف حکام کے مطابق مانیٹری پالیسی سے افراط زر کو قابو کرنے میں مدد مل رہی ہے، سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی بہتری نظر آرہی ہے، آئی ایم ایف پاکستان کے معاشی پلان کا آغاز تسلی بخش ہے۔