Friday, March 29, 2024

پاکستان میں آن لائن خریداری کی شرح میں 6 فیصد اضافہ

پاکستان میں آن لائن خریداری کی شرح میں 6 فیصد اضافہ
November 22, 2018
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں2017ء کے مقابلہ میں رواں سال 2018ء کے دوران آن لائن خریداری کی شرح میں مجموعی طور پر 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ نیلسن کنکٹڈ کامرس رپورٹ 2018ء کے مطابق رواں سال میں آن لائن خریداری میں فیشن مصنوعات کی شرح سب سے زیادہ 40 فیصد رہی ہے جبکہ ٹریول کے کاروبار کا حصہ 31 اور آئی ٹی کے شعبہ کے حصہ 29 فیصد رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق شہری علاقہ جات میں انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والے صارفین میں سے 82 فیصد نے آن لائن خریداری کو ترجیح دی ہے۔