Tuesday, April 23, 2024

پاکستان میں آج لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھیں گے، مساجد میں انتظامات مکمل

پاکستان میں آج لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھیں گے، مساجد میں انتظامات مکمل
July 8, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان بھر میں آج لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھیں گے۔ اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ معتکفین اور مساجد کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج نماز عصر کے بعد روزہ دار مساجد میں اعتکاف میں بیٹھیں گے، مساجد کے امام صاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کی شناخت کے بعد ہی اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔ ملک بھر میں انتظامیہ کی جانب سے مساجد کے اماموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی اجنبی کو اعتکاف میں بیٹھنے نہ دیں اور شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد انہیں اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔