Sunday, September 8, 2024

پاکستان میں آج لاکھوں افراد کی موت کا باعث ٹی بی سے بچاؤ کا عالمی دن

پاکستان میں آج لاکھوں افراد کی موت کا باعث ٹی بی سے بچاؤ کا عالمی دن
March 24, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ٹی بی سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس جان لیوا مرض سے ہر سال لاکھوں افراد لقمہء اجل بن جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مناسب احتیاطی تدابیر کے باعث اس موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ کئی ہفتوں تک کھانسی، بھوک میں کمی، مسلسل بخار اور وزن میں کمی یہ علامات ہیں ٹی بی کی جس سے بچائو کا دن منایا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں فوری تشخیص اور علاج کرانا ناگزیر ہے۔ جناح اسپتال شعبہ ٹی بی میں خدمات سرانجام دینے والی سینئر نرس روبینہ کوثر نے کہا کہ ٹی بی کے مرض میں مبتلا افراد کو چاہیئے کہ وہ وارڈز میں بچوں کو نہ بلوائیں تاکہ وہ اس بیماری کاشکار نہ ہوں۔ جناح اسپتال اور اوجھا اسپتال کے علاوہ کسی بھی اسپتال میں ٹی بی کے مریضوں کیلئے بہتر انتظامات نہیں لیکن اس شعبہ کا کروڑوں روپے کا بجٹ نہ جانے کہاں استعمال ہو رہا ہے۔