Thursday, April 25, 2024

پاکستان  میں آج  جمعتہ الوداع منایا جارہا ہے

پاکستان  میں آج  جمعتہ الوداع منایا جارہا ہے
July 17, 2015
  لاہور(92نیوز)پاکستان آج جمعتہ الوداع منایا جا رہا ہے ،ماہ مقدس کی سحر انگیز ساعتیں اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جبینیں خدا کے حضور جھکنے کو بے تاب ۔  ملک بھر میں جمعتہ الوداع  کی ادائیگی کی تیاریاں ،  پاکستان کے لئے  خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ،نمازیوں  کی بڑی تعداد نے مساجد کا رخ کرلیا ہے ۔ ماہ مقدس کی سحر انگیز ساعتیں اب اختتام کو پہنچ رہی ہیں ،،رمضان المبارک میں جمعتہ الوداع کو خصوصی اہمیت اور درجہ حاصل ہے، اس لیےمساجد میں فرزندان اسلام کا  رش بڑھنا شروع ہوگیا ہے ،،اور شہری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مساجد کا رخ کررہے ہیں،،اس موقع پر کراچی، لاہور  اور اسلام آباد  سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں  سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔