Saturday, April 20, 2024

پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں کام ہوا،وزیراعظم

پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں کام ہوا،وزیراعظم
July 23, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے کئی اہم ملاقاتیں کی ہیں ، عمران خان سے امریکی آئی ٹی ماہرین نے ملاقات کی،اس موقع پر وزیراعظم نے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی اولین ترجیح ہے، پاکستان میں آئی ٹی کےشعبےمیں نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیر اعظم سے ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر لنڈسے گراہم نے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجیدبھی شریک ہوئے، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی ۔ [caption id="attachment_233020" align="alignnone" width="500"]پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں کام ہوا،وزیراعظم پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں کام ہوا،وزیراعظم[/caption] وزیراعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری سمٹ میں بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی،سمٹ میں امریکا بھر سے پاکستانی بزنس شخصیات شریک ہوئیں،عمران خان نے کہا پاکستانیوں نےمحنت سےدنیا میں اپنی پہچان بنائی۔

آرمی چیف  کی  امریکی صدر  سے ملاقات، خطے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی عالمی بینک کے صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری ہوگیا، وزیراعظم نے ورلڈ بینک کے صدر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو سراہا۔