Wednesday, April 24, 2024

پاکستان میں 7.2 شدت کا زلزلہ ‘ نئی دہلی اور مقبوضہ کشمیر بھی لرز اٹھے

پاکستان میں 7.2 شدت کا زلزلہ ‘ نئی دہلی اور مقبوضہ کشمیر بھی لرز اٹھے
December 7, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد ہزارہ ڈویژن سمیت خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ دو اور گہرائی 88 کلومیٹر تھی۔ چوبیس سیکنڈ سے زائد دیر تک جاری رہنے والے زلزلے کے جھٹکے پشاور‘ مری‘ مردان‘ سوات‘ اسلام آباد سمیت ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز چین اور تاجکستان کا بارڈر تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی شدت کے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا آنا معمول کی بات ہے۔ ماہرین نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ایک سے دو روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ دریں اثنا بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔