Friday, March 29, 2024

پاکستان میں 26 فیصد افراد شوگر کا شکار ہیں، تازہ سروے

پاکستان میں 26 فیصد افراد شوگر کا شکار ہیں، تازہ سروے
January 14, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں حال ہی میں کئے گئے سروے کے بعد اندازہ لگایا گیا کہ آبادی کے چھبیس فیصد افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں اور یہ مرض نہایت تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔
ملک میں اس سے پہلے کئے گئے سروے کے مطابق پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد ستر سے اسی لاکھ کے درمیان تھی لیکن اس میں نہایت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
وزارت صحت ، ہیلتھ ریسرچ کونسل اور ذیابیطس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تحت حالیہ سروے کے بعد اندازہ لگایا گیا کہ ملک میں 35 سے 37 ملین افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں ۔
یہ سروے ملک کے چاروں صوبوں کے مختلف شہروں اور دیہات میں کیا گیا اور اس کے دوران مجموعی طور پر گیارہ ہزار افراد کا ٹیسٹ کیا گیا۔ ان میں سے 19 فی صد کو علم ہے کہ وہ شوگر کے مریض ہیں جبکہ سات فی صد کو اس ٹیسٹ کے بعد پتہ چلا کہ انہیں شوگر کا مرض ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شوگر پر کنٹرول کے لئے لائف اسٹائل میں تبدیلی بہت ضروری ہے ۔ کچھ اہم اصولوں پر عمل کر کے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جیسے کہ کھانا زندہ رہنے کے لیئے کھائیں یعنی کم کھائیں ۔ رات کا کھانا سونے سے ڈھائی گھنٹے پہلے کھائیں ۔ ورزش کو معمول بنائیے۔ چینی کم سے کم استعمال کریں ۔ سبزی سلاد کا استعمال زیادہ کیجیے۔ کولڈ ڈرنک اور تلی ہوئی چیزیں کم استعمال کریں۔ دن بھرمیں آٹھ سے دس گلاس پانی ضرور پئیں ۔