Saturday, May 11, 2024

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 9افراد جاں بحق،450 نئے کیسز

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 9افراد جاں بحق،450 نئے کیسز
August 25, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا  کیسز کم ہونے لگے  ، 24 گھنٹوں میں 450 نئے کیسز اور 9 افراد جاں بحق ہوئے۔2 لاکھ  78 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ،فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 31 رہ گئی  ، ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 6255 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 450 نئے سامنے آئے ہیں  جبکہ 9 افراد جاں بحق ہوگئے، ترجمان کا کہنا ہے کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 78 ہزار 425 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 31 رہ گئی ہے ۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 711 تک پہنچ گئی ،سندھ میں مریضوں کی تعداد  ایک لاکھ 28 ہزار 456 ، پنجاب میں 96 ہزار 391 ،کے پی کے میں 35 ہزار 796 ،، بلوچستان میں 12 ہزار 560 ،اسلام آباد میں 15 ہزار 531 ،آزاد جموں و کشمیر میں 2257 اور گلگت بلتستان میں 2720 ہے ۔

گذشتہ روز 24 ہزار 231 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے  ،اب تک 24 لاکھ 87 ہزار 744 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ،735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات دستیاب ہیں ،اس وقت 1  ہزار 128 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔