Saturday, May 11, 2024

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 496 کورونا کیسز رپورٹ،9افراد جاں بحق

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 496 کورونا کیسز رپورٹ،9افراد جاں بحق
August 24, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں واضح کمی آنے لگی ، 24 گھنٹوں میں 496 نئے کیسز اور 9 اموات سامنے آئیں،2 لاکھ  76 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے ۔ ملک بھر میں فعال کیسز  کی تعداد 10 ہزار 188 رہ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 496 نئے سامنے آئے ہیں ، 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ، اموات کی مجموعی تعداد 6244 ہوگئی  ،ترجمان کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 76 ہزار 829 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار 188 رہ گئی ہے ۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 261 تک پہنچ گئی ، سندھ میں مریضوں کی تعداد  سب سے زیادہ ایک لاکھ 28 ہزار 284 ، دوسرے نمبر پر پنجاب میں 96 ہزار 233 ،کے پی کے میں 35 ہزار 766 ، بلوچستان میں 12 ہزار 527 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 515 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2254 اور گلگت بلتستان میں 2682 ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 655 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ، اب تک 24 لاکھ 63 ہزار 513 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ، ‏‏اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1920 جبکہ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات دستیاب ہیں ۔

اس وقت ایک ہزار 163 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔