Monday, September 16, 2024

پاکستان میں 20لاکھ سے زائد افراد کینسر میں مبتلا ہیں: طبی ماہرین

پاکستان میں 20لاکھ سے زائد افراد کینسر میں مبتلا ہیں: طبی ماہرین
February 4, 2017

لاہور / کراچی (92نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے۔ ملک میں ہر سال اس مرض میں مبتلا 80ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ملک میں کینسر کی رجسٹرڈ مریضوں کے حوالے سے کوئی باقاعدہ ریکارڈ تونہیں ہے لیکن ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں 20لاکھ سے زائد افراد کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بلڈ، منہ، جگر اور پھیپھڑوں جبکہ خواتین میں بریسٹ کینسر کی شرح زیادہ ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی، گٹکا کا استعمال، فضائی آلودگی سمیت دیگر وجوہات سے کینسر کا مرض بڑھ رہا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سال تین لاکھ افراد اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ 80ہزار سے زائدجان کی بازی ہار جاتے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں جہاں دیگر امراض کے علاج کی سہولتیں ناپید ہیں وہیں کینسر کے ماہر ڈاکٹرز کی بھی شدید قلت پائی جاتی ہے۔