Monday, September 16, 2024

پاکستان میں 2022 کا رنگا رنگ استقبال، آتشبازی کا شاندار مظاہرہ

پاکستان میں 2022 کا رنگا رنگ استقبال، آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
January 1, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان میں 2022 کا رنگا رنگ استقبال کیا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ ہوا۔

ملک کے مختلف شہروں میں نئے سال کو بھرپور انداز میں ویلکم کیا گیا۔ شہروں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور جشن منایا۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، حیدرآباد اور پشاور میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے سال کی آمد پر آتش بازی کی گئی۔ منچلوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔

سیاحوں کی بڑی تعداد نئے سال کا جشن منانے ملکہ کوہسار مری پہنچی۔ مال روڈ کھچا کھچ بھر گیا۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سوات میں بھی نئے سال کا جشن بھرپور انداز میں منایا گیا۔ خواتین نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔