Thursday, April 18, 2024

پاکستان میں 2018 کا آخری سورج ڈوب گیا،نیوزی لینڈ میں نئے سال کا پرنور استقبال

پاکستان میں 2018 کا آخری سورج ڈوب گیا،نیوزی لینڈ میں نئے سال کا پرنور استقبال
December 31, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان میں  2018 کا آخری سورج غروب ہو گیا  ،کل 2019 کا سورج نئے سال کو لیکر طلوع ہو گا ۔ ملک بھر کی طرح لاہور ، کراچی اور اسلام آباد  میں لاکھوں افراد سال 2018 کے آخری سورج کو الوداع کہنے کیلئے موجود تھے ، لوگوں نے ہاتھ ہلا کر ڈوبتے سورج کو الوداع کہا ۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے سال 2019 کا پرنور استقبال کیا گیا ۔ دنیا بھر میں نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے سورج طلوع اور غروب ہوتا ہے ۔ نیوزی لینڈ میں رات 11بجکر 59 منٹ کے بعد کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوا  اور پھر  12 بجے  جس کیساتھ ہی نئے سال کو رنگ و نور سے خوش آمدید کہا گیا ۔ رات کے 12 بجتے ہی آکلینڈ کے اسکائی ٹاور سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جس سے  آسمان رنگ ونور میں نہا گیا ۔