Saturday, May 11, 2024

پاکستان میں 20 سال بعد سورج گرہن کا منظر دیکھا گیا

پاکستان میں 20 سال بعد سورج گرہن کا منظر دیکھا گیا
December 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں 20 سال بعد سورج گرہن کا منظر دیکھا گیا ، 7 بجکر 35 منٹ پر شروع ہونے والا سورج گرہن دو گھنٹے 40 منٹ اور 36 سیکنڈ تک دیکھا گیا، مساجد میں نماز کسوف کا اہتمام اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ سورج گہنا گیا ، چاند سورج اور زمین کے درمیان آگیا ،پاکستان میں  سورج گرہن  20 سال بعد لگا  ،  کراچی ،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ ،گوادر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سورج  گرہن کا نظارہ کیا گیا ، لاہور میں مطلع ابر آلود ہونے کے باعث قدرت کی نشانی نہ دیکھی جا سکی ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں ساڑھے سات  بجے سے سورج کو گرہن لگنا شروع ہوا ،  کراچی میں 7 بج کر 34 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوا ، 8 بج کر  46 منٹ پر عروج پر پہنچ کر سوا دس بجے اختتام پذیر ہوا، محکمہ موسمیات کی جانب سے سورج گرہن کےدوران شہریوں کو سورج کی سمت نہ دیکھنے کی ہدایت کی گئی ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں  سورج کو 49 فیصد گرہن لگا ، گوادر میں سب سے زیادہ 82 فیصد سورج کو گرہن لگا ، سورج گرہن کے باعث دن میں رات کا سا سماں پیدا ہوگیا۔ پاکستان میں لاکھوں افراد نے 20 سال بعد لگنے والے سورج گرہن کا نظارہ کیا ، جسے دیکھنے کیلئے خصوصی عینکوں کا استعمال کیا گیا۔