Monday, September 16, 2024

پاکستان میں 12سال بعد ڈیوس کپ کے مقابلوں کا انعقاد،پہلے روز پاکستان نے ایران کیخلاف  دونوں میچ جیت لیے

پاکستان میں 12سال بعد ڈیوس کپ کے مقابلوں کا انعقاد،پہلے روز پاکستان نے ایران کیخلاف  دونوں میچ جیت لیے
February 3, 2017
اسلام آباد(92نیوز)گیارہ سال کا طویل انتظار ختم ہوگیا ، پاکستان میں کھیلوں کے عالمی مقابلے شروع ہوگئے ہیں ،ڈیوس کپ کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑیوں عقیل خان اور اعصام ا لحق نے میچز جیت کر ایران دوصفرکی برتری حاصل کرلی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان میں ٹینس کے عالمی مقابلے شروع ہوگئے ، پاک ایران ڈیوس کپ ایشیاءاوشیانا گروپ 2کے میچز ہوگئے جبکہ پہلے روزپاکستانی کھلاڑی عقیل خان نے ایرانی حریف شانین خالدین کو سٹریٹ سیٹس میں 3-0 سے شکست دیدی۔عقیل نے پہلا سیٹ 7-6 ۔ دوسرا 6-2 اور تیسرا سیٹ 6-4سے اپنے نام کیا ۔ دوسرے میچ میں اعصام الحق نے ایرانی حریف انوشے شاہ ولی کو با آسانی تین صفر سے شکست دے دی دوسرے میچ کا اسکور 1-6۔-2-6 اور 2-6 رہا۔ پاکستان میں ٹینس کے عالمی مقابلوں کے آغاز پر اعصام الحق اور عقیل بھی خوش ہیں ساتھ ہی پرامید بھی کہ ہوم گراﺅنڈ پر ٹائٹل ضرور جیتیں گے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ میں جاری ڈیوس کپ ٹائی کےلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔کل ٹیم ایونٹ جبکہ 5 فروری کو پاکستان اور ایران کے درمیان ڈیوس کپ ڈبلز کے مقابلے ہوں گے۔۔