Saturday, May 11, 2024

پاکستان میڈیکل کونسل کیخلاف فارن گریجوایٹس کے احتجاج پر پولیس نے دھاوا بول دیا

پاکستان میڈیکل کونسل کیخلاف فارن گریجوایٹس کے احتجاج  پر پولیس  نے دھاوا بول دیا
January 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کونسل کے خلاف فارن گریجوایٹس کے احتجاج پر پولیس نے دھاوا بول دیا ۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین  کے خلاف واٹر کینن کا استعمال اور لاٹھی چارج  کیا گیا ، فارن میڈیکل گریجویاٹس موومنٹ کے چیئرمین سمیت کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔

مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا ، احتجاج کے باعث سری نگر ہائی وے بند رہی ۔