Sunday, September 8, 2024

پاکستان میٹرو بس سروس میں ملازمین کے استحصال کا انکشاف، نو ہزار سے گیارہ ہزار روپے ماہوار اجرت

پاکستان میٹرو بس سروس میں ملازمین کے استحصال کا انکشاف، نو ہزار سے گیارہ ہزار روپے ماہوار اجرت
August 22, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان میٹرو بس سروس میں ملازمین کے استحصال کا انکشاف ہوا ہے۔ حکومت کی طرف سے مزدور کی کم ازکم ماہوار اجرت تیرہ ہزار روپے مقرر کرنے کے باوجود میٹرو ملازمین کو نو ہزار سے گیارہ ہزار روپے ماہوار اجرت دی جا رہی ہے جبکہ پورے مہینے میں ایک چھٹی بھی نہی ملتی۔ سن تو رکھا تھا کہ چراغ تلے اندھیرا ہوتا ہے، مگر اس کا عملی مظاہرہ دیکھا عین حکومت کی ناک کے نیچے۔ جی ہاں حکومت نے خود ہی مزدور کی کم از کم اجرت تیرہ ہزار روپے مقرر کی تھی مگر پاکستان کی پہچان قرار دی جانے والی پاکستان میٹرو بس میں صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔ ان محنت کشوں کو مہینے بھر میں ایک چھٹی بھی نہیں ملتی۔ چھٹی کریں تو پندرہ سو روپے تک جرمانہ کی مد میں کٹوتی کر لی جاتی ہے۔ ظلم اور ناانصافی کی انتہا تو یہ ہے کہ والدہ کی وفات پر چھٹی کرنے والی خاتون کی بھی تنخواہ کاٹ لی گئی۔ اربوں روپے کی لاگت سے شروع کی جانے والی اس میٹرو سروس کو چلانے والے ان محنت کشوں کی حق تلفی انتہائی تکلیف دہ ہے۔ مسافروں کا سفر آسان بنانے والے ان ورکروں کی زندگی بھی آسان بنانے کی ضرورت ہے۔