Sunday, September 8, 2024

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بحری بیڑے میں دو نئے جہاز شامل

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بحری بیڑے میں دو نئے جہاز شامل
September 21, 2017

کراچی (92 نیوز) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے بحری بیڑے میں دو نئے جہاز شامل کرلیے گئے۔ پی ایم ایس ایس سبقت اور پی ایم ایس ایس رفاقت کی شمولیت سے سمندری حدود کی سیکورٹی مزید مستحکم ہوگئی۔

دونوں جدید جہاز یو ایس کوسٹ گارڈ کےاستعمال میں تهے۔ پی ایم ایس اے میں شمولیت سے قبل مکمل طور پر اوور ہال کیا گیا۔

دونوں جہاز پیٹرولنگ سمندری حدود کی نگرانی سرچ، ریسکیو اور نفاذ قانون نبهانے کی صلاحیت رکهتے ہیں۔ ان جہازوں کے عملے نے یو ایس کوسٹ گارڈ سے تربیت حاصل کی ہے۔

ڈی جی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل راجہ جمیل اختر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بڑهتی ہوئی قومی اورقانونی نفاذکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے وفاقی حکومت کا منظور کیا گیا پروگرام خوش اسلوبی سے مکمل کررہے ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل طیب علی ڈوگر کا کہناتھا کہ 

جہازوں کی شمولیت پی ایم ایس اے اور اس سے منسلک ہرفردکے لیئے تاریخی اور قابل فخرلمحہ ہے۔۔۔ یہ جہازپی ایم ایس اے کی آپریشن کی صلاحیت کو مضبوط بنائیں گے

سی پیک کے اعلان کے بعد پی ایم ایس اے کی ضروریات دن بدن بڑھ رہی ہیں۔