Sunday, May 12, 2024

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی، نیوی اور کسٹم کی مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی، نیوی اور کسٹم کی مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
January 11, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاکستان نیوی اور پاکستان کسٹم نے ملکی تاریخ کی کھلے سمندر میں سب سے بڑی اور مشترکہ کارروائی میں دو سو سات کلو گرام کرسٹل آئس اور دو سو ستائیس کلو گرام ہیروئین برآمد کرلی۔

ملک کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاک نیوی اور پاکستان کسٹم نے کی ملکی تاریخ کی سب سے
بڑی اور مشترکہ کارروائی کی۔

کراچی میں ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی فیصل صادق اور کمانڈر سلمان اللہ خان نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ بحر عرب میں کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشن کرکے آل حماد نامی بوٹ سے 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی جس کی مالیت سولہ ارب روپے سے زائد ہے۔

میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ آپریشن محدود وقت میں سرانجام دیا گیا تھا اس دوران کچھ ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے جبکہ چند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی حکام نے عزم ظاہر کیا کہ پی ایس ایم اے، پاک نیوی کے ساتھ بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے۔