Sunday, September 8, 2024

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے کیٹی بندرمیں نو تعمیر شدہ بیس کا افتتاح

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے کیٹی بندرمیں نو تعمیر شدہ بیس کا افتتاح
December 10, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے کیٹی بندرمیں نو تعمیر شدہ بیس کا افتتاح کر دیا گیا ، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمان خصوصی نے بیس کا دورہ کیا اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی ساحلی علاقوں میں نئے یونٹس کے قیام کی کاوشوں کو سراہا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی بیس کیٹی بندر کے کردار، مشن، ذمہ داریوں اور آپریشنل چیلنجز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ کیٹی بندر بیس  آبی وسائل کے تحفظ اور سمندر میں غیر قانونی ماہی گیری کے عمل کی روک تھام یقینی بنائے گا، بیس کے قیام سے عوام اور ماہی گیروں کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی فوری سہولیات بھی فراہم کی جا سکیں گی۔