Friday, April 26, 2024

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں پھنسے بحری جہاز کو بچا لیا

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں پھنسے بحری جہاز کو بچا لیا
August 14, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں پھنسے بحری جہاز کو بچا لیا، بحری جہاز مشینری خراب ہونے کی وجہ سے سمندر میں پھنس گیا تھا، جہاز کو ایندھن، پانی اور رسد کی کمی کا بھی سامنا ہے، اس وقت بحری جہاز ایم ایس ایس کشمیر کی زیرنگرانی ہے۔

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا بروقت ایکشن، ایک اور بحری جہاز ساحل پر پھنسنے سے بچ گیا۔ تجارتی بحری جہاز کیٹی بندر سے پندرہ ناٹیکل میل دور لنگر انداز ہوا۔

مشینری کی خرابی کی وجہ سے جہاز چلنے سے قاصر ہو گیا۔ جہاز پر عملے کے سترا اراکان سوارتھے، جہاز کو ایندھن، پانی اور رسد کی کمی کا بھی سامنا تھا۔

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بحری جہاز پی ایم ایس ایس سبقت کو نگرانی کرنے کے لئے روانہ کیا۔

پاک بحریہ نے اطلاع دی کہ بحری جہاز دو اینکروں میں سے ایک کھو بیٹھا ہے۔ خطرے کے پیش نظر مربوط اور ہنگامی ٹوئنگ انتظامات کیے گئے۔

بارہ اگست کو جہاز کے قریب پہنچنے اور ڈاو نے جہاز کو ٹو کر لیا۔ لنگر پر وزن ڈالنے کے دوران، جہاز اپنا دوسرا لنگربھی کھو بیٹھا۔ جہاز کو نوٹ انڈر کمانڈ قرار دے دیا گیا۔

پی ایم ایس ایس کشمیر کو ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ جہاز کو گہرے پانیوں میں لے جانے کے لیے حفاظت کرے۔ ضروری مدد فراہم کرے تاکہ گراؤنڈنگ کے خطرے سے بچا جا سکے۔

اس وقت ایل این جی ٹینکر پی ایم ایس ایس کشمیر کے زیرِ نگرانی ہے، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ ضروری بات چیت کرلی گئی ہے، تاکہ مصیبت زدہ جہاز کو بندرگاہ پر ترجیحی بنیادوں پر ہینڈل کیا جا سکے۔