Thursday, March 28, 2024

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کارروائی ، 2 ہزار 724 کلوگرام منشیات برآمد

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کارروائی ، 2 ہزار 724 کلوگرام منشیات برآمد
April 30, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو ماہی گیری کشتیوں سے 2 ہزار 724 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز نے کھلے سمندر میں مُلکی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کی اور پاکستانیوں میں مشنیات کا زہر گھولنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ مشترکہ ایکشن کے دوران 2 کشتیوں سے 2 ہزار 724 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ۔ برآمد کی گئی منشیات میں 181 کلو آئس کرسٹل اور 130 کلو سے زائد براؤن کرسٹل بھی شامل ہے جبکہ 15 سے زائد ملزمان کو شکنجے میں لے لیا ۔ برآمد کی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 14 ارب روپے سے زائد ہے ۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی حکام کا کہنا تھا منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے انتہائی سخت اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اصل اسمگلرز نہیں لیکن ایسے افراد اسمگلنگ کو ٹرانسپورٹ کرنے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں ۔