Monday, May 6, 2024

پاکستان میانمار نہیں !!! بھارتی قیادت دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دے: چودھری نثار علی خان

پاکستان میانمار نہیں !!! بھارتی قیادت دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دے: چودھری نثار علی خان
June 11, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان میانمار نہیں، بھارتی قیادت دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کریں گے۔ پاکستان پر تسلط، اجارہ داری اور تھانیداری کے بھارتی عزائم نہ پہلے کامیاب ہوئے تھے اور نہ آئندہ ہوں گے، پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے سقوطِ ڈھاکہ میں بھارتی کردار کا کرارا جواب دینے کافیصلہ کرتے ہوئے معاملہ عالمی سطح پراٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔