Tuesday, April 23, 2024

پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
February 17, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں  افغان مہاجرین کے پاکستان میں  40 سال کے عنوان سے دو روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان اور ایران مہاجرین کو پناہ دینے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک ہیں ، پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دوسر ابڑا ملک ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونوی گوتریس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  چالیس سال سے میزبانی برادرانہ تعلقات اور قربانی کے جذبوں پر مبنی ہے ،افغانستان میں امن کے ذریعے لاکھوں زندگیوں کو تبدیل کیا گیا   ، اقوام متحدہ مہاجرین کی با عزت اور رضا کارانہ وطن واپسی کے حق میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک نے مہاجرین کنونشن سے کئی سو سال پہلے برابری کی بات کی ۔