Tuesday, April 23, 2024

پاکستان ميں مئی کے آخر تک کورونا وائرس بلند ترين سطح پر پہنچنے کا خدشہ ہے ، شاہ محمود قریشی

پاکستان ميں مئی کے آخر تک کورونا وائرس بلند ترين سطح پر پہنچنے کا خدشہ ہے ، شاہ محمود قریشی
April 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خبردار کرتے ہوئے کہا پاکستان ميں مئی کے آخر تک کورونا وائرس بلند ترين سطح پر پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ٹيسٹنگ بڑھ رہی ہے تو کيسز بھی بڑھيں گے۔ لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہو گی۔ مقصد خوف وہراس پھیلانا نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی رائے ہے کہ ہر علاقے میں ایک مسجد کمیٹی بنائی جائے جو انتظامیہ کے ساتھ تعاون بھی کرے اور مساجد میں ایس او پی اور ضابطے کی پیروی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا ابھی دنیا بھر میں ویکسین کے حوالے سے تجربات ہو رہے ہیں اور اگر کامیابی حاصل ہوتی ہے تو پھر ویکسین کی تیاری میں بھی وقت لگے گا۔ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک میں موجود ہم وطنوں کی مشکلات کا ادراک ہے۔ انہیں احسن طریقے سے واپس لایا جائے گا۔