Wednesday, April 24, 2024

پاکستان ممبئی حملہ کیس پر پیش رفت سے اقوام عالم کو آگاہ کرنے کیلئے تیار

پاکستان ممبئی حملہ کیس پر پیش رفت سے اقوام عالم کو آگاہ کرنے کیلئے تیار
September 20, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان ممبئی حملہ کیس پر پیشرفت سے بھی اقوام عالم کو آگاہ کرنے کےلئے تیارہے جنرل اسمبلی میں ضرورت پڑی تو وزیراعظم تمام حقائق سامنے رکھیں گے دفتر خارجہ کی ایک ٹیم بھرپور معاونت کےلئے ساتھ ہے۔ تفصیلات کےمطابق ممبئی حملے کو 8سال ہوگئے بھارت نے محض الزامات میں ہی وقت بتایا کیس پر پیشرفت کےلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ ادھر پاکستان نے اپنے حصے کا کام پورا کرکے دکھایا اور کیس کے ٹرائل کو وقت پر مکمل کیا اب انتظار ہے تو صرف بھارت کی طرف سے 24 گواہوں کا لیکن بھارت کا کام تو ہے صرف واویلا مچانا جب بات ثبوتوں اورگواہوںکی آئے تو دم دبا کر بھاگ جاتا ہے ٹرائل کورٹ کی ہدایت پر8ماہ قبل بھارت کو ڈوزیئر بھیجاگیا لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ روز روز پینترے بدلنے کے عادی بھارت کا بھانڈا پوری دنیا کے سامنے پھوڑنے کےلئے پاکستان نے بھی پوری تیاری کر لی۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے دورہ امریکہ سے پہلے وزیراعظم کوممبئی حملہ کیس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی دفتر خارجہ کی ایک ٹیم مکمل تیاری اور دستاویزات کے ساتھ وزیراعظم کی معاونت کےلئے امریکہ میں موجود ہے بھارت نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ذرابھی چوں چراں کی تو پاکستان ساراکچا چٹھا کھول کر رکھ دے گا وزیراعظم تمام حقائق سے آگاہ کریں گے ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ اگر بھارت نے گواہوں اور ثبوتوں تک رسائی نہیں دی تو ملزم جلد بری ہوجائیں گے۔