Friday, April 26, 2024

پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھارت سے تعاون کرے: مارک ٹونر

پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھارت سے تعاون کرے: مارک ٹونر
May 27, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکاایک بارپھر بھارت کی زبان بولنے لگااورپاکستان سے مطالبہ کردیا کہ  پاکستان ممبئی حملوں کےذمہ داروں کوقانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھارت سے تعاون کرے۔ پاکستان سے پہلے بھی دہشت گردوں  کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ امریکا نے پاکستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کا بھی اعلان کردیا۔ تفصیلات کےمطابق دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانی اور مالی نقصان برداشت کرنے والے پاکستان کو امریکہ پھر بھول گیا  اورقربانیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے سرد مہری دکھانےلگا ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک سی  ٹونر  نے کہا ہے کہ  امریکا پہلے بھی پاکستان سےدہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا پاکستان ممبئی حملوں کےذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھارت کے ساتھ تعاون کرے ، نئی طالبان قیادت کے پاس امن عمل میں شامل ہونے کا اب بھی موقع ہے اور امریکا کی امن کی پیشکش افغان حکومت کی زیر قیادت  امن عمل سے مشروط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملا منصور کو  افغان امن  عمل میں رکاوٹ بننے اور امریکی فوجیوں کیلئے خطرہ بننے کی وجہ سے راستے سے ہٹایا گیا،دہشت گرد گروپ پاکستان کیلئے حقیقی خطرہ ہیں اور امریکا اس خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا ۔