Thursday, April 25, 2024

پاکستان ملائیشیا کو شکست دیکرہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ملائیشیا کو شکست دیکرہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
October 25, 2018
مسقط( 92 نیوز ) ہاکی چیمپنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو شکست سے دو چار کر کے سیمی فائنل کیلئے ٹکٹ کٹوالی۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد  0-1 سے  ملائیشیا کو شکست سے دو چار کیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے گئے ، دونوں جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا ۔ پاکستان کی جانب سے  محمد عرفان جونیئر نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو برتری دلائی جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہی ۔ پاکستان سیمی فائنل میں 27 اکتوبر کو ملائیشیا سے دوبارہ ٹکرائے گا ۔ جیتنےوالی ٹیم  فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کا ایونٹ سے سفر ختم ہو جائے گا۔