Sunday, September 8, 2024

 پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کے خلاف بھرپور آوازاٹھائے گا : فضل الرحمان

 پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کے خلاف بھرپور آوازاٹھائے گا : فضل الرحمان
July 13, 2016
لاہور(92نیوز)جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل  الرحمان نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی سفاکیت  کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گا۔ آرمی چیف کو مارشل لاء کی دعوت دینے کا اقدام آئین سے بغاوت ہے تفصیلات کےمطابق   کشمیر کمیٹی کے چئیرمین مولانا فضل  الرحمان نے جاتی امراء میں وزیراعظم سے ملاقات کی جو دو گھنٹے جاری رہی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  عید کی خوشیوں میں کشمیریوں پر بھارتی فوج  نے ظلم ڈھایا، نہتے کشمیری  بھائیوں کی شہادت پر  پاکستان بھرپور احتجاج کرے گا مشکل میں اس کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے پانامہ لیکس کو ایک مرتبہ پھر پاجامہ لیکس سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ملک میں جمہوریت اور  جمہوریت کی بقاء کے لیے بہت سی قربانیاں دی گئی ہیں اپوزیشن جس قسم کی زبان استعمال کر رہی  ہے ڈر ہے کہیں ایسا کرنے سے  ماضی کی ساری   کاوشیں ضائع نہ ہو جائیں ۔ سربراہ  جے یو  آئی نے آرمی چیف کی تصویروں کے ساتھ بینرز لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ احتساب سڑکوں پرنہیں عدالتوں اور اداروں کے ذریعے ہونا ہے ملک میں کسی بھی معاملے پر ڈیڈ لاک نہیں  ہے۔