Monday, May 6, 2024

پاکستان مصیبت کی گھڑی میں نیپالی قوم کے ساتھ ہے،متاثرین کو ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی: پاکستانی سفیر ارشد سعود کھوسہ

پاکستان مصیبت کی گھڑی میں نیپالی قوم کے ساتھ ہے،متاثرین کو ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی: پاکستانی سفیر ارشد سعود کھوسہ
May 7, 2015
کٹھمنڈو(ویب ڈیسک)نیپال میں پاکستانی سفیر ارشدسعود کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان مصیبت کی اس گھڑی میں نیپالی قوم کے ساتھ ہے متاثرین کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائیگی،وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر مزید ادویات اور خوراک نیپال بھیجی جائیں گی۔ کٹھمنڈو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی سفیر ارشدسعود کھوسہ   نے  کہا کہ پاکستان نیپال کی مستقبل میں بھی مدد جاری رکھے گا،،دس ہزار کلو گرام ادویات اور ایک ہزار پانچ سو ٹینٹس نیپالی حکومت کو فراہم کردیے گئے ہیں۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھاکہ پہلے مرحلے میں پاک فوج کی جانب سے  13ڈاکٹر اور 36میڈیکل اسٹاف کو نیپال بھیجا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں 35ریسکیواہلکاروں کو بھیجا گیا۔ پاک فوج نے نیپال  میں 26موبائل استپال قائم کیے جہاں 23شہریوں کے آپریشن کیے گئے ارشدسعود کھوسہ نے کہا کہ پاکستان نے مصیبت کی اس گھڑی میں نیپالی متاثرین کی مدد جاری رکھے گا۔