Thursday, May 9, 2024

پاکستان مشرق وسطیٰ صورتحال پر متحرک کردار ادا کرے، راجہ ظفرالحق

پاکستان مشرق وسطیٰ صورتحال پر متحرک کردار ادا کرے، راجہ ظفرالحق
January 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نون لیگ کے رہنماء راجہ ظفرالحق نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر زیادہ متحرک کردار ادا کرنا چاہیے۔ ن لیگی رہنماء بولے پاکستان اس پوزیشن میں ہے کہ اپنا کردار ادا کرسکے، ایران میں صف ماتم بچھی ہے، اسے اس وقت تحمل کا مشورہ دینا مناسب نہیں لگتا، وزیر خارجہ کا تجزیہ مجبوری کا تجزیہ ہے، اس میں آئندہ کی روشنی نظر نہیں آئی۔