Tuesday, May 14, 2024

پاکستان مسلم لیگ نون کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ کیلئے پانچ امیدواروں کو نامزد کر دیا

پاکستان مسلم لیگ نون کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ کیلئے پانچ امیدواروں کو نامزد کر دیا
February 14, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ نون کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ کیلئے پانچ امیدواروں کو نامزد کر دیا۔ عرفان صدیقی، زاہد حامد، بلیغ الرحمان، سائرہ افضل اور سیف کھوکھر شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے سینئر پارٹی رہنما پرویز رشید، مشاہد اللہ خان، سعدیہ عباسی ، پروفیسر ساجد میر اور  مشہور وکیل اعظم نذیر تارڑ  قسمت آزمائی کریں گئے۔  

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید  پہلی مرتبہ 1997  اور دوسری مرتبہ 2015  میں سینیٹر منتخب ہوئے ، اب تیسری مرتبہ پنجاب  سے سینیٹ کی نشت پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ مشاہد اللہ خان نے 1990 میں مسلم لیگ ن  کو جوائن کیا۔ اس سے قبل وہ  2009 میں پہلی مرتبہ جبکہ 2015 میں دوسری  مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئے ، اب وہ تیسری مرتب سینیٹر بننے کیلئے کوشاں ہیں۔

سعدیہ عباسی جوکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن ہیں وہ 2003 میں پہلی مرتبہ جبکہ 2018 میں دوسری مرتبہ ن لیگ کی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئیں۔ سپریم کورٹ نے دوہری شہریت پر اکتوبر 2018 کوانہیں نا اہل قرار دے دیا تھا۔

امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پروفیسر ساجد میر اس سے قبل دو دفعہ مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہو چکے ہیں ، اب تو تیسری مرتبہ  پنجاب سے سینیٹر بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ ایک مشہور وکیل ہیں ، وہ نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کے وکیل ہیں اور پہلی مرتبہ سینیٹ انتخابات کا حصہ بن رہے ہیں۔