Friday, March 29, 2024

پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی سید افتخار الحسن انتقال کر گئے

پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی سید افتخار الحسن انتقال کر گئے
August 2, 2020
سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 سے پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی سید افتخار الحسن انتقال کر گئے۔ مرحوم نے بی ڈی ممبر کا انتخاب لڑ کر عملی سیاست کا اغاز کیا۔ دو بار ممبر ضلع کونسل ، دو بار ایم پی اے اور تین بار ایم این اے منتخب ہوئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سید افتخار الحسن شاہ وینٹی لیٹر پر تھے۔ سید افتخار الحسن نے کورونا سے صحتیابی کے بعد دل کا بائی پاس کروایا تھا۔ بائی پاس کے بعد انکے دماغ میں کلاٹ آگیا جس کے آپریشن کے بعد وینٹی لیٹر پر تھے۔