Thursday, April 18, 2024

پاکستان مسلم لیگ ن نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانےکی حکمت عملی بنالی

پاکستان مسلم لیگ ن نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانےکی حکمت عملی بنالی
July 23, 2019
لاہور ( 92 نیوز)  پاکستان مسلم لیگ ن نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کی حکمت عملی مرتب کر لی،ن لیگ نئی تحریک کی بنیاد رکھے گی، یوم سیاہ منانے کے بعد عید الاضحیٰ سے قبل ملک گیر جلسے کیے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر ن لیگ نے یوم سیاہ منانے کی تیاری کر لی،25 جولائی کو مسلم لیگ ن یوم سیاہ کے حوالے سے تحریک کی بنیاد رکھے گی۔ ذرائع کے مطابق عید الاضحیٰ سے قبل ملک گیر جلسے کیے جائیں گے،جس کیلئے پروگرام مرتب کیا جا رہا ہے،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف لاہور جبکہ مریم نواز بلوچستان میں یوم سیاہ پر جلسوں سے خطاب کریں گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے قمر زمان کائرہ اور ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی کی جگہ احسن اقبال خطاب کریں گے،ذرائع نے بتایا اپوزیشن کے جلسوں میں وزیر اعظم کی پالیسیوں کو نشانہ بنایاجائے گا اورگرفتاریوں کی پرزوز مذمت بھی کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان نواز شریف کی تصاویر اٹھائے جلسوں میں شریک ہوں گے۔