Saturday, April 20, 2024

پاکستان مسلم امہ میں اتحاد کیلئے کوششیں کر رہا ہے  ، ملیحہ لودھی

پاکستان مسلم امہ میں اتحاد کیلئے کوششیں کر رہا ہے  ، ملیحہ لودھی
October 29, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز ) اقوام متحدہ  میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیو یارک میں سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم امہ میں اتحاد کیلئے کوششیں کر رہا ہے ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں ، انہوں نے اتحاد بین المسلمین اور خطے میں امن کی کوششوں کو فروغ دیا ، پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈنے پر زور دیتا ہے جب کہ خطے میں امن کے لئے اپنا  کردار ادا کرتا رہے گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب  کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں ، فریقین سفارتکاری اور مذاکرات سے مسائل کا حل تلاش کریں ، مشرق وسطیٰ میں امن ، خود مختار فلسطین ریاست کے قیام کے بغیر ممکن نہیں ، کشمیر اور فلسطین کے عوام اپنے حق خود ارادیت اور انصاف کے منتظر ہیں ، وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں ظلم کی تاریک رات ختم ہو جائے گی۔