Friday, March 29, 2024

پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کرنیوالے بھارتی نیٹ ورک کا انکشاف

پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کرنیوالے بھارتی نیٹ ورک کا انکشاف
December 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کرنیوالے بھارتی نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے ،  بھارتی نیٹ ورک کا  بھانڈا ای یو ڈس انفو لیب نے پھوڑدیا۔ بیانیے کی جنگ میں بھارت کا ڈس انفارمیشن نیٹ ورک پکڑا گیا ،  بھارتی نیٹ ورک کا اصل مقصد جنیوا اور برسلز میں پالیسی سازوں پراثر انداز ہونا تھا ، 250 سے زیادہ فیک ویب سائٹس سامنے آئیں، جعلی ویب سائٹس پرانے،غیر فعال یا جعلی نام والے اخبارات سے بھارتی بیانیے والی خبریں شائع کر رہی تھیں۔ فیک ویب سائٹس میں سب سے زیادہ معروف ٹائمز آف جنیوا تھی  ، بی بی سی  کے مطابق  ٹائمز آف جنیوا کے نمبر پر رابطہ کرنے کی مسلسل کوشش کی لیکن جواب نہ مل سکا، ٹائمز آف جنیوا کا یوٹیوب چینل بند ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ جینیوا میں پاکستان مخالف مظاہروں کے پیچھے بھی ٹائمز آف جینیوا کا ہاتھ تھا ، جعلی نیٹ ورک کو چلانے والا بھارت کا سری واستو گروپ  ہے  ۔  بی بی سی کے مطابق سری واستو گروپ کے پتے پر رابطہ کیا تو پتہ چلا وہاں کوئی دفتر ہی نہیں۔