Saturday, April 20, 2024

پاکستان مخالف نعرےلگانے والوں کو سب نے مسترد کردیا  : فاروق ستار

پاکستان مخالف نعرےلگانے والوں کو سب نے مسترد کردیا  : فاروق ستار
September 11, 2016
حیدرآباد(92نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کو سب نے مسترد کردیا ہے، ایم کیو ایم کا ووٹ بینک اور عوامی حمایت آج بھی قائم ہے اور اسے کوئی تقسیم نہیں کرسکتا۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ حیدرآباد کے دورے پر پہنچے، اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کو سب سے مسترد کردیا ہے لیکن پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں کو قبول نہ کرنا بھی ایک المیہ ہے، ہمیں شک و شبہ کی نظر سے نہ دیکھا جائے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ووٹ بینک آج بھی قائم ہے اور اسے کوئی تقسیم نہیں کرسکتا۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ کارخانے میں بننے والی پارٹی کو جوائن کرنے کے لئے ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پر شک و شبہ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔