Tuesday, April 23, 2024

پاکستان مخالف مہم میں برطانوی نشریاتی ادارہ تمام ضابطے بھول گیا

پاکستان مخالف مہم میں برطانوی نشریاتی ادارہ تمام ضابطے بھول گیا
July 27, 2021

لندن (92 نیوز) فیک نیوز بی بی سی کا خاصہ بن گیا۔ پاکستان مخالف مہم میں برطانوی نشریاتی ادارہ تمام ضابطے بھول گیا۔

کیا معیار اتنا گر گیا کہ بغیر تصدیق من گھڑت  اسٹوری چھاپ دی۔ پاکستان سے مدد مانگنے والے افغان فوجیوں کی فوٹیج سامنے آنے سے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ بی بی سی سے رابطہ رکھنے والے افغان حکام بھی اپنے فوجیوں کے حالات سے بے خبر نکلے۔ بی بی سی نے مصدقہ خبر کو غیر مصدقہ ذرائع سے جھٹلاتے ہوئے گمراہ کن بیانیہ گھڑنے کی ناکام کوشش کی۔