Sunday, April 28, 2024

پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ایجنٹ نے امریکہ میں سرنڈر کر دیا

پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ایجنٹ نے امریکہ میں سرنڈر کر دیا
April 14, 2018
کراچی (92 نیوز) پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث علیحدگی پسند ایجنٹ نے امریکہ میں سرنڈر کر دیا ۔ سرنڈر کرنے والے احمر مستی خان نے دہشتگرد ایجنسی "را" کا چہرہ بے نقاب کر دیا اور ویڈیو بیان میں "را" کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھا دیا ۔ احمر مستی خان نے بتایا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کیلئے "را" نے 3 امن دشمن تنظیموں کو 15، 15 ملین ڈالر دیئے ۔ بھارت 2001 سے اب تک 800 ملین ڈالر دہشتگردی کیلئے خرچ کر چکا ہے ۔ احمر مستی خان نے "را" تھرڈ کلاس اور کرپشن میں ملوث قرار دیا اور بتایا کہ را" 35 سے 40 فیصد کمیشن اور کک بیک وصول کرتی ہے ۔ بھارت مسلسل بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کو مدد کر رہا ہے ۔ بھارت کے سیاہ کام جانتے ہوئے بھی عالمی طاقتوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔