Friday, April 26, 2024

پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث انڈین ہائی کمیشن کا عملہ بے نقاب

پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث انڈین ہائی کمیشن کا عملہ بے نقاب
November 2, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بھارت کے پاکستان دشمن عزائم پھر بے نقاب ہو گئے۔ کلبھوشن کے بعد ایک اور بڑے جاسوس نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات راجیش کمار اگنی ہوتری اور بلیرسنگھ تخریبی کارروائیوں میں ملوث نکلے۔ راجیش کمار اگنی ہوتری دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے کئی اہلکار وں کا تعلق ”را“ اور آئی بی بھارت سے ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے مزیدکئی نام بھی سامنے آئیں گے۔ پاکستان سے نکالا جانیوالا سرجیت سنگھ بھی بلبیر سنگھ کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ آ ئی بی افسر بلبیر سنگھ بھارتی ہائی کمیشن میں فرسٹ سیکرٹری پریس انفارمیشن تعینات ہے۔ بلبیر سنگھ آئی بی کے کارندوں سے پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کروا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق راجیش کمار اگنی ہوتری تخریب کاری کا نیٹ ورک چلا رہاتھا۔ راجیش کمار اگنی ہوتری پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات تھا۔ راجیش کمار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر کے لبادے میں تعینات تھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے کئی اہلکار وں کا تعلق ”را“ اور آئی بی بھارت سے ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے کئی اہلکار پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں متحرک رہتے ہیں۔