Monday, May 13, 2024

پاکستان مخالف تقاریر ، بانی ایم کیو ایم کی لندن کے پولیس اسٹیشن میں ایک اور طلبی

پاکستان مخالف تقاریر ، بانی ایم کیو ایم کی لندن کے پولیس اسٹیشن میں ایک اور طلبی
September 12, 2019
 لندن (92 نیوز) لندن پولیس نے ایم کیوایم بانی الطاف حسین کو ایک بار پھر بلا لیا۔ پاکستان میں نفرت انگیز تقاریر کے جرم میں انہیں سدک پولیس اسٹیشن میں طلب کیا گیا جہاں ان سے چھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رہا۔ جب تک ان سے تفتیش ہوتی رہی ،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان اور عہدیدار پولیس سٹیشن کے باہر موجود رہے۔ جیسے ہی الطاف حسین باہر نکلے میڈیا کے نمائندوں نے انہیں گھیر لیا۔ ایک سوال کے جواب میں بانی متحدہ  نے کہا پولیس نے معمول کی پوچھ گچھ کی جبکہ ان کےخلاف الزامات من گھڑت ہیں۔ بانی ایم کیو ایم کی ضمانت میں دوسری بار چھے ہفتوں کی توسیع کرتے ہوئے انہوں نے اکتوبر کے آخر میں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق بانی ایم کیو ایم کےخلاف تحقیقات جاری رہیں گی تاہم پولیس نے ابھی تک انہیں چارج نہیں کیا۔ اس سے پہلے الطاف حسین کو گیارہ جون کو نفرت انگیز تقاریر کے جرم میں گرفتار کیا تھا  جس کے بعد  انہوں نے ایک رات حوالات میں گزاری تھی۔ ضمانت ملنے کے بعد بانی متحدہ وسطی لندن کے سدک پولیس سٹیشن سے گھر روانہ ہو گئے۔ ان  کے خلاف اگست 2016 میں نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں تحقیقات جاری ہیں۔