Saturday, April 20, 2024

پاکستان مخالف بھارتی میڈیا بھی کرتار پور راہداری پر پاکستان کی تعریفیں کرنے پر مجبور

پاکستان مخالف بھارتی میڈیا بھی کرتار پور راہداری پر پاکستان کی تعریفیں کرنے پر مجبور
November 28, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان کا نام آتے ہی زہر اگلنے والا بھارتی میڈیا کرتارپور راہداری کھلنے پر پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور ہو گیا۔ کچھ دن پہلے نوجوت سنگھ سدھو کو آڑے ہاتھوں لینے والا بھارتی میڈیا اب ان کے گن گانے لگا،دوسری جانب بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے چہرے پر غم کے آثار نمایاں ہیں ۔   بھارتی وزیر بلدیات اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آرمی چیف سے ایک  جپھی پر وایلا مچانے والا بھارتی میڈیا  آج اسی سدھو کی تعریفوں کے پل باندھنے لگا ،لیکن اس موقع پر بھی بھارتی پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ خوش دکھائی نہیں دئیے ۔ پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن (ر) امریندر سنگھ کا کہنا تھا کسی کو کسی بھی نجی دورے پر جانے سے روکا نہیں جا سکتا۔یہ  سفر سدھو کا سرکاری دورہ نہیں ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کا مقصد محض امن کا پرچار اور تجارت کا فروغ ہونا چائیے،اس سے ان کو بھی خوشی ہوگی۔ بھارتی میڈیا نے سدھو کی  آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے ساتھ جپھی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس پر سدھو نے بھارتی میڈیا کو ایک شعر کی صورت میں جواب دیا ۔ گزشتہ روز بھارتی حکومت نے بھی پاک بھارت سرحد کے نزدیک واقع ضلع گورداسپور کے مان گاؤں میں راہداری کے قیام کا سنگِ بنیاد رکھا تھا۔  تقریب میں اعلیٰ بھارتی حکام شریک ہوئے تھے۔