Sunday, May 12, 2024

پاکستان محفوظ ملک، انگلینڈ کے پاس دورہ سے انکار کا کوئی جوازنہیں، احسان مانی

پاکستان محفوظ ملک، انگلینڈ کے پاس دورہ سے انکار کا کوئی جوازنہیں، احسان مانی
August 7, 2020
لاہور (92 نیوز) چیئرمین پی سی بی احسان مانی کہتے ہیں انگلینڈ کے پاس دورہ پاکستان سے انکار کا کوئی جوازنہیں کیونکہ پاکستان میں اب کوئی سکیورٹی خدشات نہیں، ہوم سیریز اب پاکستان میں ہی کھیلیں گے، نیوٹرل وینیو پر کوئی سیریز نہیں ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، انگلینڈ سمیت تمام ٹیموں کا پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے۔ پاکستان محفوظ ملک ہے، انگلینڈ کو ہمارے میدانوں میں آ کر کھیلنا ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا، انگلینڈ کے پاس 2022 میں پاکستان  کے دورہ کے انکار کا کوئی جواز نہیں، پاکستان میں اب سکیورٹی کے کوئی خدشات نہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی ہو چکی ہے، بنگلہ دیش اور سری لنکا  کے ساتھ ایم سی سی کی  ٹیم بھی پاکستان آئی اور تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 2022 کے آخر میں شیڈول ہے۔