Sunday, September 8, 2024

پاکستان ماریشس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے :صدرممنون

پاکستان ماریشس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے :صدرممنون
July 31, 2015
اسلام آباد(92نیوز)صدر مملکت نے کہا کہ افریقہ کا گیٹ وے ہونے کی حیثیت سے پاکستان ماریشس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے ماریشس کے لیے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) رضا محمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنھوں نے ان سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ افریقہ کا گیٹ وے ہونے کی حیثیت سے پاکستان ماریشس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انھوں نے ماریشس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ افریقی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دینے کے لیے ماریشس کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کوموروس، مڈغاسکراور سے شلز کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ صدر مملکت نے میجر جنرل ریٹائرڈ رضا محمد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کے دورہ سفارت میں پاکستان اور ماریشس کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔