Thursday, May 9, 2024

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے اپنے حصے سے زیادہ لڑ رہا ہے ، وزیراعظم

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے اپنے حصے سے زیادہ لڑ رہا ہے ، وزیراعظم
June 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے اپنے حصے سے زیادہ لڑ رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا پاکستان آئندہ نسلوں کیلئے سوچ کر ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے  سے بجٹ اعداد و شمار بھی شیئر کیے ۔ وفاقی بجٹ میں ماحولیاتی تبدیلی کیلئے 14 ہزار 500 ملین روپے مختص ہیں۔