Sunday, September 8, 2024

پاکستان قازقستان کے درمیان تین سمجھوتوں پر دستخط !!! قازقستان کےلئے پاکستانی عوام کی طرف سے دوستی کا پیغام لایا ہوں: نوازشریف

پاکستان قازقستان کے درمیان تین سمجھوتوں پر دستخط !!! قازقستان کےلئے پاکستانی عوام کی طرف سے دوستی کا پیغام لایا ہوں: نوازشریف
August 26, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کےلئے حمایت پر قازقستان کے شکر گزار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور تعلقات مزید بڑھائے جائیں گے۔ وزیر اعظم نوازشریف نے قازقستا ن کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے قازقستان کے صدر نور سلطان کے ساتھ آستانا میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ شاندار استقبال اور میزبانی پر قازقستان حکومت اور عوام کے مشکور ہیں۔ صدر نور سلطان کا وژن قازقستان کی تعمیر و ترقی میں نظر آتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ قازقستان کےلئے پاکستانی عوام کی طرف سے دوستی کا پیغام لائے ہیں، خطے میں امن و استحکام کے حامی ہیں۔ اس موقع پر قازقستان کے صدر نور سلطان نے کہا کہ آزادی کے پہلے ہی سال پاکستان نے جو مدد کی وہ اس کے شکر گزار ہیں، پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف اقدام قابل ستائش ہے۔ بعدازاں پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے جن میں قازقستان آرمی کی تربیت اور مشترکہ تجارتی کونسل قائم کرنے کا معاہدہ بھی شامل ہے۔