Sunday, May 12, 2024

پاکستان فٹبال ٹیم پر پابندی نہیں چاہتے، فیفا ہمیں وقت دے ، فہمیدہ مرزا

پاکستان فٹبال ٹیم پر پابندی نہیں چاہتے، فیفا ہمیں وقت دے ، فہمیدہ مرزا
March 31, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) وفاقی وزیر بین الصوبائی روابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا پاکستان فٹبال ٹیم پر پابندی نہیں چاہتے، فیفا ہمیں وقت دے۔

 فہمیدہ مرزا نے کہا نارملائزیشن کمیٹی اپنے مینڈیٹ کے مطابق جون تک فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کرائے۔ فیفا اپنا فیکٹ مشن پاکستان بھیج کر خود ساری صورتحال کا جائزہ لے۔ فیفا نے فٹبال ہاؤس پر قابض اشفاق گروپ کو قبضہ ختم کرنے کیلئے آج رات آٹھ بجے تک کا وقت دے رکھا ہے۔