Sunday, May 19, 2024

پاکستان فٹبال ٹیم نے ایشین گیمز میں 44 سال بعد کامیابی سمیٹ لی

پاکستان فٹبال ٹیم نے ایشین گیمز میں 44 سال بعد کامیابی سمیٹ لی
August 19, 2018
لاہور( 92 نیوز) پاکستان فٹبال ٹیم نے ایشین گیمز میں 44سال بعد کامیابی سمیٹ لی ۔سنسنی خیز مقابلےکے بعد  پاکستان نے نیپال کو ایک کے مقابلے میں دوگولز سے  شکست دی ۔ ایشین گیمز میں گرین شرٹس نے نیپال کو شکست دے دی ،قومی ٹیم نے  دلچسپ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے میدان مارا  ۔نیپال  نے میچ کا شاندار آغاز کیا  اور 12ہویں منٹ میں  یونس نے پہلا گول  کر کے نیپال کو برتری دلا دی  ۔ جواب میں پاکستان کی جانب سے 54 ویں منٹ میں محمد بلا ل  نے گول کر کے اسکور برابر کر دیا جب کہ 72 ویں منٹ میں صدام حسین نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔